گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلریالہ کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلریالہ کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری

  

دولتالہ(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلریالہ کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ، یہ کالج علاقہ کی بچیوں کی تعلیمی ضروریات کے لیے اہم سنگ میل ہوگا ، اہلیان کلریالہ نے کروڑوں روپے کی زمین وقف مثال قائم کردی جبکہ یوسی پنجگراں کلاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار کونسلر چوہدری محمد صفدر نے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلریالہ کا کام تیزی سے اور معیار کے مطابق جاری ہے اور یہ کالج اہلیان علاقہ کی بچیوں کی تعلیمی ضروریات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اہلیان کلریالہ نے اپنی کروڑوں روپے کی اراضی وقف کرکے مثال قائم کردی ہے جبکہ یوسی پنجگراں کلاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھی نہیں ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -