پرویز مشرف کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی ، اسپتال منتقل کر دیا گیا

پرویز مشرف کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی ، اسپتال منتقل کر دیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدراورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق صدرپرویزمشرف کی ایک پھرحالت بگڑ گئی، پی این ایس شفا کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پرویزمشرف کا گھرپرمعائنہ کیا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پران کے چند ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں پی این ایس شفا منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -