ترنول سے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، 2ہزار کلو گوشت برآمد

ترنول سے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، 2ہزار کلو گوشت ...
ترنول سے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، 2ہزار کلو گوشت برآمد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ترنول کے علاقے سے مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر کے 10ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق ترنول میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب سلاٹر ہائوس پر چھاپہ   مار ااور ملزمان کے قبضے سے دو ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔اضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ زیح خانے میں مردہ جانوروں کو زبح کر کے فروخت کیا جاتا ہے جس پر کارروائی کی گئی ہے اور موقع سے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ دس ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مضر صحت گوشت اسلام آباد اور راولپنڈی کو سپلائی کیا جاتا تھا اور چھوٹے اور بڑے مردہ جانور جھنگ سے لائے جاتے تھے۔

مزید :

قومی -