نامور اداکار حبیب لاہور میں انتقال کر گئے

نامور اداکار حبیب لاہور میں انتقال کر گئے
نامور اداکار حبیب لاہور میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارحبیب الرحمان طویل علالت کے بعدلاہور میں انتقال کر گئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کیمطابق  اداکار حبیب  لاہور کے نجی ہسپتال میں برین ہیمرج کے باعث  زیر علاج تھے  اور انہیں دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔  انہوں نے اردو اور پنجابی کی متعدد فلموں میں اپنے جوہر دکھائے۔ان کی نماز جنازہ ایئر لائن سوسائٹی  لاہور میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ انہوں نے 1956 میں فلم لخت جگر سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تاہم  ان کی مشہور فلموں میں  شہرت ، معصوم  اور کئی دوسری فلمیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ دیوداس کے نام سےبنائی جانے والی پہلی فلم میں بھی اداکار حبیب نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید :

تفریح -