سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی
سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہرکردی اور کہا ہے کہ خودکوقومی ٹیم اور نیشنل اکیڈمی کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے کام کااہل سمجھتاہوں۔

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فیملی کی وجہ سے کوچنگ سے الگ ہوا تھا اب صورت حال ویسی نہیں ہے چار برسوں سے قومی ٹیم سے الگ ہوں،وقت ہے کہ کرکٹ کیلئے خدمات انجام دوں۔قومی کرکٹ کےلئے خدمات انجام دینے کی خواہش ہے تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر وقار یونس براجمان ہیں۔

مزید :

کھیل -