بھارت کا بزرگ مسلمان شہری پیدل حج کرنے کیلئے روانہ

بھارت کا بزرگ مسلمان شہری پیدل حج کرنے کیلئے روانہ
بھارت کا بزرگ مسلمان شہری پیدل حج کرنے کیلئے روانہ

  

بنگلور (آئی این پی) بھارت کا بزرگ مسلمان شہری پیدل حج کیلئے نکل پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور شہر سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ محمد رحمت اللہ حج کے مقدس سفر کیلئے پیدل چل پڑے ہیں۔ انہوں نے اپنے حج کے سفر کا آغاز 5 فروری سے کیا ہے اور روزانہ 40 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہوئے رفتہ رفتہ اپنی منزل کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ رحمت اللہ نے بتایا بنگلور سے مکہ 6693 کلومیٹر ہے۔ ان کا سفر بنگلور سے شروع ہو کر کرنول، حیدرآباد، دہلی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، افغانستان اور بغداد کے راستے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ پہنچ کر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -