سنجے دت کو جیل میں منا بھائی بننا کام آگیا،ڈیڑھ سال کی سزامعاف ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا

سنجے دت کو جیل میں منا بھائی بننا کام آگیا،ڈیڑھ سال کی سزامعاف ہونے کے بعد ...
سنجے دت کو جیل میں منا بھائی بننا کام آگیا،ڈیڑھ سال کی سزامعاف ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وو ڈ ایکشن ہیرو سنجے دت کو جیل میں حقیقی منا بھائی بننا راس آگیا اورعدالت نے قیدیوں کے ساتھانکے اچھے رویے اور چال چلن کے باعث ڈیڑھ سال کی سزا معاف کر کے ساڑھے تین سال بعد مہاراشٹر کی یرودا جیل سے رہا کر دیاہے۔

خبر رساں ادارے کیمطابق سنجے دت پر1993کے ممبئی دھماکوں میں ملوث حملہ آوروں سے غیرقانونی طورپرہتھیارخریدنے کا الزام تھا اور غیرقانونی طورپرہتھیاررکھنے کے جرم میں سزاسنائی گئی تھی جس پر انہیں16مئی2013کو5سال کیلئے پوناکی جیل بھیجاگیاتھا تاہم سنجے دت کی ڈیڑھ سال کی سزااچھے رو یے اورورچال چلن کی وجہ سے معاف کردی گئی اور انہیں ساڑھے تین سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔سنجے دت 12 مارچ 1993 کے ممبئی دھماکے کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے لئے پانچ سال کی بچی ہوئی سزا کاٹنے کے بعد رہا ہوئےہیں . سنجے کو 5 سال کی سزا ہوئی تھی. وہ پہلے ہی 18 ماہ کی سزا کاٹ چکے تھے. بچی سزا کاٹنے کے لئے 16 مئی 2013 کو وہ جیل گئے تھے.

مزید :

تفریح -اہم خبریں -