طالبعلم نے پٹاخہ پھوڑا، پرنسپل نے بم دھماکہ سمجھ کر پولیس بلالی

طالبعلم نے پٹاخہ پھوڑا، پرنسپل نے بم دھماکہ سمجھ کر پولیس بلالی
طالبعلم نے پٹاخہ پھوڑا، پرنسپل نے بم دھماکہ سمجھ کر پولیس بلالی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈج کوٹ کے سکول میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق ڈج کوٹ کے سکول میں ایک طالبعلم نے پٹاخہ چلادیا جس پر سکول میں بم دھماکے کی افواہ اڑ گئی ۔ دھماکے کی آواز سن کر ڈج کوٹ سکول کے پرنسپل نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے ہنگامی طور پر کارروائی کی اور سکول میں پہنچ گئی تاہم تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ سکول میں بم دھماکہ نہیں ہوا بلکہ ایک طالبعلم نے شرارت کی ہے اور پٹاخہ پھوڑا ہے جس پر پولیس نے پٹاخہ پھوڑنے والے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -