محکمہ اوقاف کا افسر بادشاہی مسجد کا چندہ چراتے پکڑا گیا

محکمہ اوقاف کا افسر بادشاہی مسجد کا چندہ چراتے پکڑا گیا
محکمہ اوقاف کا افسر بادشاہی مسجد کا چندہ چراتے پکڑا گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف کا پروٹوکول آفیسر رانا احسان اللہ بادشاہی مسجد کے چندہ باکس سے پیسے چوری کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ چندہ باکس ہر منگل کو کھولا جاتا ہے اور محکمہ اوقاف کے خصوصی نمائندے کی موجودگی میں رقم کی گنتی کر کے ٹینک میں جمع کرائی جاتی ہے، گزشتہ روز گنتی کے دوران پروٹوکول آفیسر رانا احسان اللہ نے 10 ہزار سات سوروپے چوری کر لیے، وہاں پر موجود محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور نامزد خصوصی نمائندے صوفی اسلم نے شبہ ہونے پر رانا احسان کی تلاشی لی تو دس ہزار سات سو روپے بر آمد ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پروٹوکول آفیسر کے خلاف تھانہ سٹی ٹبی میں ایف آئی آر کیلئے درخواست دے دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو ایڈمنسٹر یٹر بادشاہی مسجد ایاز لاشاری کی پشت پناہی حاصل ہے، گزشتہ روز جب معاملہ تھانے پہنچ گیا تو ایڈمنسٹر یٹر نے صوفی اسلم کو نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ انہیں زدو کوب بھی کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈمنسٹر یٹر اور اس کے سٹاف کی تمام تر توجہ مال پانی بنانے پر ہے۔

مزید :

لاہور -