ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ، پی پی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ، پی پی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع ...
ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ، پی پی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پرپی پی نے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ۔

پی پی کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس ارکان اسمبلی نفیسہ شاہ، عمران لغاری اور اعجاز جاکھرانی نے جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے گزشتہ 7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں تیز ی سے کمی آئی ہے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے باوجود برآمدات میں کمی تشویشناک ہے اس اہم نوعیت کے مسئلے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -