امرتسر جیل میں 22 پاکستانی قید، 4 گونگے ہیں: وزارت خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ نے بھارت کی امرتسر جیل میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 22 پاکستانی امرتسر جیل میں قید میں جن میں سے 6 پاکستانیوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ،جن 6 قیدیوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ان میں سے 4 گونگے ہیں۔