مردم شماری حساس معاملہ، ہر ادارہ شامل ہو گا، ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں: ریاض پیرزادہ

مردم شماری حساس معاملہ، ہر ادارہ شامل ہو گا، ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ ...
مردم شماری حساس معاملہ، ہر ادارہ شامل ہو گا، ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں: ریاض پیرزادہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ مردم شماری حساس معاملہ ہے، ہر ادارہ اس میں شامل ہو گا، ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری حساس معاملہ ہے، ہر ادارہ اس میں شامل ہو گا اور اس معاملے پر تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم حتمی فیصلہ سی سی آئی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری ہر لحاظ سے فول پروف ہو گی۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی سے محفوظ ملک بن چکا ہے، ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -