ایران میں ایک گاﺅں کے تمام مردوں کو پھانسی دے کر قتل کیاگیا:عرب میڈیا

ایران میں ایک گاﺅں کے تمام مردوں کو پھانسی دے کر قتل کیاگیا:عرب میڈیا
ایران میں ایک گاﺅں کے تمام مردوں کو پھانسی دے کر قتل کیاگیا:عرب میڈیا

  

لندن ، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں شورش زدہ ایرانی صوبہ بلوچستان میں فورسز نے ایک گاوں کے تمام مردوں کو پھانسی دے کر قتل کر دیا ۔

العربیہ کے مطابق صدر کی معاون خصوصی برائے خواتین اور عائلی امور شہیندخت مولاوردی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل حکام نے مشرقی ایران کے صوبہ بلوچستان کی ایک بستی کے تمام مرد موت کے گھاٹ اتار دیے ہیں، قتل کیے گئے تمام افراد منشیات کے دھندے میں ملوث بتائے جاتے ہیں مگر حقیقت میں ان تمام افراد کو منشیات کیسز میں نہیں بلکہ سیاسی انتقامی کی بھینٹ چڑھایا گیا ۔

ایرانی صدرکی خاتون معاون خصوصی نے اس بستی کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی موت کے گھاٹ اتارے گئے افراد کی شناخت ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے ریاستی اداروں کی جانب سے پھانسی دے کرہلاک کردہ شہریوں کے ورثاءکے لیے امدادی پروگرامات ختم کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔

مولا وردی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی جوڈیشل حکام کو شہریوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنے اورانہیں پھانسی دینے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے اگرکوئی شخص منشیات جیسے غیرقانونی دھندے کی جانب جانے پرمجبور ہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -