صوبے کے حصے کا پانی، خیبر پختونخواہ حکومت نے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

صوبے کے حصے کا پانی، خیبر پختونخواہ حکومت نے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ...
صوبے کے حصے کا پانی، خیبر پختونخواہ حکومت نے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں صوبے کے حصے کے پانی کا معاملے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈ یاا رپورٹس کیمطابق کے پی کے حکومت نے پانی کے معاملے پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ صوبہ اپنے حصے کا پانی استعمال نہیں کر رہا جبکہ اس پانی کو دیگر صوبے استعمال کر رہے ہیں لہذا خیبر پختونخواہ حکومت کو اس کے حصے کے اضافی پانی کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں پانی کے معاملے پر وزیر اعظم سے ایکٹ 1992میں ترامیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔

مزید :

پشاور -