سی پیک 46 ارب ڈالر کا منصوبہ، گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی: مشیر وزارت پیٹرولیم

سی پیک 46 ارب ڈالر کا منصوبہ، گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بچھائی ...
سی پیک 46 ارب ڈالر کا منصوبہ، گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی: مشیر وزارت پیٹرولیم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر وزارت پٹرولیم زاہد مظفر نے کہا ہے کہ گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزارت پٹرولیم زاہد مظفر نے کہا کہ اقتصادی راہداری 463 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے اور اس کے تحت گوادر سے نواب شاہ تک بھی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کی شدید قلت ہے جبکہ یومیہ چار ارب مکعب فٹ گیس کی کمی کا بھی سامنا ہے جسے دور کرنے کیلئے تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تقریب میں شریک برازیلی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کو توانائی کا مرکز بنا دے گی، برازیل کی مجموعی توانائی میں قابل تجدید توانائی کا بڑا حصہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -