نجی سکول کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر دوسری جماعت کی طالبہ جاں بحق

نجی سکول کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر دوسری جماعت کی طالبہ جاں بحق
نجی سکول کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر دوسری جماعت کی طالبہ جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اختر کالونی کے ایک نجی سکول کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر دوسری جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 سالہ سائرہ اخترکالونی کی رہائشی اور کالونی کے ہی ایک نجی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی جو کہ آج(جمعرات ) صبح پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ طالبہ کے ڈوبنے کی اطلاع پر پولیس نے آکر اسے ٹینک سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاجبکہ بچی کے والدین بھی ہسپتال پہنچ چکے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور پتالگایا جائے گا کہ آیا وہ واقعی ڈوب کر جاں بحق ہوئی ہے یا اس کے ساتھ کچھ اور ہوا ہے۔

مزید :

کراچی -