ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا، یکم جولائی سے برآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا: خرم دستگیر

ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا، یکم جولائی سے برآمدات پر سیلز ٹیکس ...
ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا، یکم جولائی سے برآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا: خرم دستگیر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا اور ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا ہے اور امن بحال ہونے سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یکم جولائی سے برآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ پروٹیکشن کیلئے نیا قانون لا رہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -