آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان افسوسناک تھا، مدت ملازمت میں توسیع کا بیان درست ہے: رانا ثناءاللہ

آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان افسوسناک تھا، مدت ملازمت میں توسیع ...
آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان افسوسناک تھا، مدت ملازمت میں توسیع کا بیان درست ہے: رانا ثناءاللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان افسوسناک تھا تاہم ان کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بیان درست ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان افسوسناک تھا کوئی کسی کی اینٹ سے اینٹ نہ بجائے آرمی چیف آئینی عہدہ ہے تنقید نہیں ہونی چاہیے آصف زرداری کا مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بیان درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قرار داد منظوری کے قابل نہیں ہے اس میں ترمیم پیش کریں گے قرار دا د میں ضرب عضب کو سراہنے کے الفاظ شامل کیے جائیں۔

مزید :

لاہور -