ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 6 پاکستانیوں کو واپس بھجوادیا

ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 6 پاکستانیوں کو واپس بھجوادیا
ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 6 پاکستانیوں کو واپس بھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 6 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کرکے واپس بھجوادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد، طارق زمان، محمود سمیت 6 پاکستانی شہری ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جنہیں جمعرات کے روز واپس پاکستان بھجوادیا گیا ہے۔ واپس بھجوائے گئے تمام افراد پی آئی اے کی پرواز پی کے 614 پرراولپنڈی کے بینظیر ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں دستاویزات کی تصدیق کے بعد ایف آئی اے حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔

مزید :

راولپنڈی -