کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا گوجرانوالہ میں شام 7 سے رات10 بجے تک ٹی وی چینلز بند کرنے کا اعلان

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا گوجرانوالہ میں شام 7 سے رات10 بجے تک ٹی وی چینلز ...
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا گوجرانوالہ میں شام 7 سے رات10 بجے تک ٹی وی چینلز بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ ڈویژن میں آج(جمعرات) شام سات سے رات دس بجے تک پی ٹی وی کے سوا تمام ٹی وی چینلزکی نشریات بند کرنے کا اعلان کردیا۔
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر گوجرانوالہ صابر شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں آج(جمعرات) شام سات سے رات دس بجے تک پی ٹی وی کے سوا تمام ٹی وی چینلز بند رہیں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مذاکرات نہیں ہوسکے اس لیے وزیر اعلیٰ کیبل آپریٹرز سے مذاکرات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا عائد کردہ ٹیکس واپس لے کر چھاپوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔کیبل آپریٹرز کسی صورت ٹیکس دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے اینالاگ کیبل ستمبر میں بند ہوجائے گی تو ٹیکس کیسے لگے گا اینالاگ سسٹم کے خاتمے کے بعد نئی ٹیکنالوجی آئے اور سسٹم کو نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے بھاری اخراجات ہونگے جبکہ نئی ٹیکنالوجی میں صارفین کی تعداد کتنی ہوگی ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -