نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو مذاکرات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس بلالیا

نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو مذاکرات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس بلالیا
نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو مذاکرات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس بلالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو مذاکرات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس بلالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے ایم کیو ایم کے وفد کو سہہ پہر 3 بجے مذاکرات کیلئے بلایا گیا ہے ،وفد میں رشید گوڈیل، فاروق ستار ، کنور نوید جمیل ، خالد مقبول صدیقی شریک ہونگے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفدنے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے 4 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا ہے ۔ ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم سے مطالبہ کرے گا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کے خاتمہ کیلئے جو شکایات ازالہ کمیٹی بنائی گئی تھی اس کا اجلاس نہیں ہوالہٰذااس کا اجلاس بلایا جائے گا اس کے علاوہ ایم کیو ایم ارکان وزیر اعظم سے مطالبہ کریں گے کہ الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی پر وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے ۔ایم کیو ایم کا تیسرا مطالبہ ہوگا کہ حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں جبکہ چوتھا مطالبہ ہوگا کہ سی پیک کے بلوچستان کے روٹ کو چشمہ سے کراچی تک لنک کیا جائے تاکہ براہ راست کراچی بھی اقتصادی راہداری منصوبے سے مستفید ہوسکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -