پاکستانیوں کو بے حدپسند سٹیلائیٹ ڈش پر متحدہ عرب امارات میں پابندی لگادی گئی

پاکستانیوں کو بے حدپسند سٹیلائیٹ ڈش پر متحدہ عرب امارات میں پابندی لگادی گئی
پاکستانیوں کو بے حدپسند سٹیلائیٹ ڈش پر متحدہ عرب امارات میں پابندی لگادی گئی

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کو بے حد پسند سٹیلائیٹ ڈش پر دبئی میں پابندی عائد کرکے اس کیخلاف آپریشن شروع کردیاگیا،امارات بھرمیں پکڑے جانیوالے رہائشیوں کو 500سے 2000درہم جرمانہ کیاجائے گا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طورپر کلین اپ آپریشن ڈسکوری گارڈنز سے شروع کیاگیا جس دوران کئی غیرقانونی ڈش انٹینے ہٹائے گئے جبکہ اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں کئی ڈشیں ہٹائی جاچکی ہیں ۔ڈسکوری گارڈنز کے چوکیدارنے نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کو بتایاکہ رہائشیوں کو ڈش انٹینے ہٹانے کیلئے الرٹ کیاگیاتھا لیکن اُنہوں نے ہدایات نظرانداز کردیں ، اب تمام انٹینے ہٹائے جارہے ہیں تاہم مکین شاید جرمانوں سے لاعلم تھے ۔

2015 ءمیں معاشی ترقی کے ادارے نے غیرقانونی سٹیلائیٹ ڈش انٹینے اتارنے کی ایک مہم شروع کی تھی اور جاری ہونیوالے نوٹس اوراشتہارات میں بتایاگیاتھاکہ غیرلائسنس ، غیرمتعلقہ اور غیرقانونی ٹیلی ویژن سروس کی یواے ای میں فراہمی غیرقانونی ہے ، ڈش ٹی وی ، ٹاٹاسکائی ، سن ڈائریکٹ یا ایئرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی کو یواے ای میں اختیار نہیں ، ان کمپنیوں کی ڈشز ، ریسیورز، سمارٹ کارڈ ز وغیرہ کا استعمال اور فروخت املاک کے حقوق اور متحدہ عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ، ان جرائم میں پکڑے جانیوالے شخص یا کاروباری حضرات کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -