خاتون مسافر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر اشتعال میں آ گئی ،بس ہی اغواءکر لی

خاتون مسافر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر اشتعال میں آ گئی ،بس ہی اغواءکر لی
خاتون مسافر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر اشتعال میں آ گئی ،بس ہی اغواءکر لی

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مسافر بس میں خاتون نے ایسی حرکت کی کہ ڈرائیور نے اترنے کی ہدایت کی لیکن پھر خاتون نے ایسی حرکت کی کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ24/7نے نیویارک ٹرانسپورٹ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون مسافر سگریٹ نوشی پر ڈرائیور کی جانب سے بس سے اترنے کی ہدایت پر اشتعال میں آ گئی اور بس کو اغواءکر لیا ۔

میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کیون اورٹز کا کہنا ہے کہ مین ہیٹن کی ایسٹ اپر سائیڈ پر قریب صبح سات بجے بس ڈرائیور نے خاتون کو سگریٹ نوش کرتے دیکھا تو اسے سگریٹ بجھانے کا کہا اور اوربس سے اترنے کی ہدایت کی ۔ڈرائیور اس دوران مسافروں کو دوسری بس میں منتقل کر رہا تھا۔ تاہم خاتون طیش میں آ گئی اور چھلانگ لگا کر ڈرائیور کی سیٹ پر چڑھ دوڑی اور بس چلا دی ۔ کیون اورٹز نے مزید بتایا کہ خاتون کو نفسیاتی معائنے کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے ابھی خاتون پر چارجز التواءکا شکار ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -