ایشیاءکپ: دوسرا میچ آج سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا

ایشیاءکپ: دوسرا میچ آج سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا
ایشیاءکپ: دوسرا میچ آج سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکپ کا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا ۔ ایشیاءکپ کا ابتدائی میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 45 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ایشیاءکپ میں روائتی حریف بھارت اور پاکستان 27 فروری کو میدان میں اتریں گے۔

مزید :

کھیل -