وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان تصفیہ طلب امور طے پا گئے

وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان تصفیہ طلب امور طے پا گئے
وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان تصفیہ طلب امور طے پا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان تصفیہ طلب امور طے پا گئے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور پرویز خٹک نے دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت او وفاق کے درمیان تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر پانی و بجلی و دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان معاملات حل ہونے پر دستاویزات پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آج معاملات کو حتمی شکل دینے کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ بجلی پیداوار کیلئے صوبائی حکومت خود گیس فراہم کرنا چاہتی تھی اور اس سلسلے میں ماضی میں بھی کئی اجلاس ہوئے تھے تاہم آج یہ معاملات حل ہو گئے ہیں اور مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ معاملات کے حل میں وفاقی اور خیبرپختونخواہ حکومت نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق 4 سال میں خیبرپختونخواہ کے 70 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرے گا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ مسائل حل کرنے پر وفاق کے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دن ہے، ہمارے مسائل حل ہو گئے ہیں۔