وزیر اعظم ایک روزہ دورے پرکل کراچی جائیں گے، گرین بس کا افتتاح اور ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کا امکان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پرکل کراچی جائیں گے، گرین بس کا افتتاح اور ایم کیو ...
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پرکل کراچی جائیں گے، گرین بس کا افتتاح اور ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کل کراچی جائیں گے۔

وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کیمطابق وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے اس کے علاوہ وہ کراچی میں گرین بس سروس کا افتتاح بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم  اپنے دورے کے دوران  ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے ۔ ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات آج وزیر اعظم سے طے تھی جسے ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب ایم کیو ایم کا وفد کل کراچی میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

مزید :

قومی -