مستونگ روڈ پر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق، بچی زخمی

مستونگ روڈ پر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق، ...
مستونگ روڈ پر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق، بچی زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مستونگ روڈ پر تیز رفتار کوچ کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی ہے۔

دنیا نیوز کیمطابق مستونگ روڈ پر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک بچی شدہد زخمی ہو گئی۔ تیز رفتار کوچ بے قابو ہو کر ساتھ گزرتی موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔تاہم زخمی بچی کو طبی امداد دے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کوچ کو اپنی حراست میں لیکر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

مستونگ -