پی آئی اے کارکردگی پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، اراکین کی جھڑپ

پی آئی اے کارکردگی پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، اراکین کی جھڑپ
پی آئی اے کارکردگی پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، اراکین کی جھڑپ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ادارے کا مجموعی خسارہ 254 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی کارکردگی پر قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی آئی اے نے شرکاءکو بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ فلائٹ آپریشن میں 38 ائیر کرافٹ موجودہیں اور 2017ءتک مزید 5 طیارے لیز پر لئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے سٹریٹجک پلان نہیں بنایا گیا تاہم اب پی آئی اے بورڈ نے سٹریٹجک پلان کیلئے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 254 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پی آئی اے کے اثاثے کم ہیں، قرضے کس طرح زیادہ ہو گئے جس پر چیئرمین نجکاری کمیشن نے جواب دیا کہ آپ فضول کی بحث کر رہے ہیں۔ چیئرمین نجکاری کمیشن کے جواب پر کامل علی آغا نے انہیں جھاڑ پلا دی اور کہا کہ سوال پی آئی اے چیئرمین سے کیا جا رہا ہے آپ کیوں جواب دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -