اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کا سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ ، مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلوگوشت برآمد ،10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کا سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ ، مردہ جانوروں کا 2 ہزار ...
اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کا سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ ، مردہ جانوروں کا 2 ہزار کلوگوشت برآمد ،10 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے مردہ جانوروں کے خفیہ سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر دو ہزار کلو مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار حسن وقار چیمہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے موٹروے کے قریب سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گرام گوشت برآمد کر لیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوشت جھنگ سے لایا گیا تھا جسے سلاٹر ہاﺅس سے شہر بھر میں فروخت کیا جانا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سارا گوشت قبضے میں لے لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے 10 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -