جعلی دواﺅں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جعلی دواﺅں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
جعلی دواﺅں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جعلی دواﺅں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جالی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جعلی دواﺅں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس دوران نجی دوائیں بنانے والی کمپنیوں کے وکلاءجانب سے کیس کے التواءکی استدعا کی گئی۔ اس موقع پر جسٹس خلجی عارف نے استفسار کیا کہ کیا دواﺅں کی قیمتیں بھی کوئی کنٹرول کر رہا ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ دواﺅں کی قیمتوں کے کنٹرول کی پالیسی موجود ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -