وہ خوش قسمت عرب شہری جو مسلسل دوسری مرتبہ کروڑوں روپے جیت گیا

وہ خوش قسمت عرب شہری جو مسلسل دوسری مرتبہ کروڑوں روپے جیت گیا
وہ خوش قسمت عرب شہری جو مسلسل دوسری مرتبہ کروڑوں روپے جیت گیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)وہ خوش قسمت عرب شہری جو مسلسل دوسری مرتبہ کروڑوں روپے جیت گیا۔ اماراتی نیوز 24/7کے مطابق ایک سعودی بزنس مین حسین ال دوبیس نے دبئی ڈیوٹی فری میلنیم میلینئرپروموشن کی بدولت مسلسل دوسرے برس ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیت لی ہے ۔حسین ال دوبیس سعودی عرب کے شہر دمام میں سکونت پذیر ہیں انہیں دبئی ڈیوٹی فری کی جانب سے مسلسل دوسرے برس سپرائز فون کال آئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپ کا ٹکٹ نمبر 1171ڈرامیں سامنے آیا ہے ۔

حسین ال دوبیس چھٹے ایسے سعودی شہری بن گئے ہیں دبئی ڈیوٹی فری کی جانب سے ایک بار سے زائد مرتبہ ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔خوش قسمت سعودی شہری حسین ال دوبیس نے مسلسل دوسرے برس ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیتنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ڈیوٹی فری کی جانب سے دوسری بار فون کال آنا میرے لئے خوشگوار حیرانگی کی بات تھی ، میں ایک بار پھر انعام جیتنے پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -