وہ آدمی جسے سلمان خان نے میڈیا کی موجودگی میں واقعی تھپڑ دے مارا

وہ آدمی جسے سلمان خان نے میڈیا کی موجودگی میں واقعی تھپڑ دے مارا
وہ آدمی جسے سلمان خان نے میڈیا کی موجودگی میں واقعی تھپڑ دے مارا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)وہ آدمی جسے سلمان خان نے میڈیا کی موجودگی میں واقعی تھپڑ دے مارا،یہ آدمی کوئی اور نہیں بلکہ سلمان خان کا اپنا ہی گارڈ تھا اور وہ صحافیوں سے بدتمیزی کر رہا تھا ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ دھکم پیل کرنے پر اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ بالی ووڈ کے دبنگ سپر سٹارسلمان خان سالگرہ کی تقریب کے اختتام پر اپنی قریبی دوست پریتی زنٹا اور سوزین خان کو گاڑی تک چھوڑنے کے لئے آئے تو میڈیا نمائندوں نے سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پران کے سیکورٹی گارڈ نے صحافیوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔

سلمان خان یہ منظر دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے اورانہوں نے اپنے ہی محافظ کو تھپڑ رسید کر دیا۔یاد رہے کہ ماضی میں ایک بار سلمان خان کے سکیورٹی گارڈز نے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ میڈیا والوں نے سلمان خان کا بائیکاٹ کر دیا تھا ۔لہذا سلمان خان نے اپنے گارڈ کو تھپڑ مارنا ہی موزوں خیال کیا بجائے اس کے وہ میڈیا کی دشمنی مول لیتے ۔ تاہم اداکار نے بعد ازاں کیمرہ مین سے درخواست کی کہ ہر شام وہ ان کا پیچھا نہ کیا کریں۔

مزید :

تفریح -