پٹھان کوٹ واقعے پر بھارت سے مکمل تعاون کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پٹھان کوٹ واقعے پر بھارت سے مکمل تعاون کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
پٹھان کوٹ واقعے پر بھارت سے مکمل تعاون کیا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے پر بھارت سے مکمل تعاون کیا ہے، واقعے کی تفتیش کیلئے ٹیم بھارت بھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے پر مذمت کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اب تفتیش کیلئے ٹیم بھارت بھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتا بس سروس بحال ہو چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن مذاکرات میں تمام طالبان گروپوں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ مذاکرات کیلئے کسی قسم کی پیشگی شرائط لاگو نہیں کی گئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -