کمرے میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر دبئی میں پاکستانی شہری قتل ،ملزم مصری شہری گرفتار

کمرے میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر دبئی میں پاکستانی شہری قتل ،ملزم مصری شہری ...
کمرے میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر دبئی میں پاکستانی شہری قتل ،ملزم مصری شہری گرفتار

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ایک سگریٹ نوش عرب شہری نے کمرے میں سگریٹ پینے سے منع کرنے پر اپنے پاکستانی روم میٹ کو قتل کردیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق امارات میں دبئی کسٹمز کا42سالہ پاکستانی گارڈاس وقت غصے میں آگیا جب اس کے ساتھ عمارت کی چوتھی منزل پر موجود کمرے میں رہنے والے مصری شخص نے سگریٹ سلگایا تو پاکستانی گارڈ نے اسے کہاکہ باہر جاکر سگریٹ پی جائے ۔ پولیس کے مطابق کمرے میں مصری شہری ملزم او ایم اور دوپاکستانی رہائش پذیر تھے ،ملزم نے خنجر کا وار کرکے پاکستانی شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

اماراتی اخبار ’الیوم‘ کے مطابق سگریٹ نوش شخص اس ہدایت پر غصے میں آگیا اور عمارت سے بھاگنے سے قبل ایک چاقونکال کر گارڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیااور مزید کارروائی کیلئے دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ مقتول کے بھائی نے بتایاکہ صبح پونے پانچ بجے ملزم نے ایک اور شخص کیساتھ مل کر اس کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، یہ سب کچھ کرنے کے بعد دروازہ لاک کرکے وہ فلیٹ سے بھاگ گیا۔

یہ بھی کہاگیاکہ پولیس ان کیساتھ براہاکے نواحی علاقے میں رہنے والے تیسرے مشتبہ شخص کو بھی تلاش کررہی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -