فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فکس اٹ مہم چلانے والے عالمگیر خان کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ شہریوں کو پریشان کرنے اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے گھر کے باہر کچرہ پھینکنے کے الزام میں درج کیا گیاہے جبکہ مقدے میں کار سرکار میں مداخلت کرنے کی بھی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے فکس اِٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا تھا، عالمگیر وزیر اعلی ہاوس کے باہرکچرے کی ٹرالی لے کر پہنچے تھے کہ پولیس نے دھر لیا۔ اس موقع پر عالمگیر اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ غریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو کو پولیس نے تھپٹر بھی مارے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -