زرداری بائی پولر کے مریض ہیں،رات کو سٹاف کو جگالیتے تھے، کیانی اور اوباما بھی سامنا کرچکے ہیں :ہارون الرشید

زرداری بائی پولر کے مریض ہیں،رات کو سٹاف کو جگالیتے تھے، کیانی اور اوباما ...
زرداری بائی پولر کے مریض ہیں،رات کو سٹاف کو جگالیتے تھے، کیانی اور اوباما بھی سامنا کرچکے ہیں :ہارون الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بائی پولر کی بیماری لاحق ہے ، وہ رات کو ملازمین کوجگالیتے تھے اور دودوگھنٹے گفتگوکرتے رہتے تھے ، ایسا شخص دومختلف موقف اپناسکتاہے اور اپنے اوپر کنٹرول کھوبیٹھتاہے ، زرداری کی اس صورتحال کاسامنا سابق آرمی چیف اشفاق کیانی اور امریکی صدر اوباما بھی کرچکے ہیں ۔ 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید کاکہناتھاکہ کوئی حدہوتی ہے، لوگ ایک موقف اختیار کرتے ہیں اور اس کی تردید کرتے ہیں، اس کے برعکس موقف اختیار کرتے ہیں اور پھر اس کی بھی کوئی اور تاویل دے دیتے ہیں۔ میرا خیال ہے زرداری صاحب نے وہ بیان دیااور اب یہ ارشاد فرمارہے تھے کہ وہ ہائی لائٹ نہیں ہوئی، زرداری کا ایک اور بھی مسئلہ ہے، ممکن ہے وہ ہوا تو اس کی تردید کرنی پڑے گی۔ زرداری صاحب بائی پولر کے مریض ہیں اور ایساآدمی کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتا ہے۔ یہ بہت چھوٹی بات ہے، اس سے بڑی بات بھی کرسکتا ہے۔وہ مولانافضل الرحمان سے دبئی میں چار گھنٹے تک گفتگوکرتے رہے ، دودوگھنٹے گارڈ سے باتیں کرتے رہتے تھے ، کیانی کو رات بارہ بجے فون کردیاتھا جس کا کوئی معنی نہیں تھا، اسی طرح اوباما کو فون کردیاتھا جس پر بعد میں نیویارک ٹائمز نے لکھاتھاکہ گفتگوبے ربط تھی ۔

مزید :

لاہور -