عالمگیر کی رہائی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے ،وہ عدالت سے رہا ہو جائیں گے :عمران اسماعیل

عالمگیر کی رہائی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے ،وہ عدالت سے رہا ہو جائیں گے ...
عالمگیر کی رہائی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے ،وہ عدالت سے رہا ہو جائیں گے :عمران اسماعیل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمگیر کی رہائی کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے ،انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ،وہا سے ہی رہائی ہو گی ۔کراچی میں صفائی مہم چلانے والے عالمگیر کی گرفتاری کے حوالے سے مذمتی بیان دیتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عالمگیر کی گرفتاری کو سیاسی طورپر نہیں لینا چاہیے ،وہ ایک مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمگیر کی گرفتاری سے صفائی مہم متاثر نہیں ہوگی ۔

مزید :

کراچی -