پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے بلاول اور بختاور بھٹو کو شیخ نہیان نے دعوت دی :نجم سیٹھی

پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے بلاول اور بختاور بھٹو کو شیخ نہیان نے ...
پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے بلاول اور بختاور بھٹو کو شیخ نہیان نے دعوت دی :نجم سیٹھی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے انکشاف کیاہے کہ پی ایس ایل کافائنل میچ دیکھنے کیلئے کرکٹ بورڈ کی جانب سے بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو کو دعوت نہیں دی گئی تھی بلکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نہیان نے انہیں دعوت دی ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے انہیں کہا آپ نے ہمیں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نہیں دی جس پر میں نے جواب دیا کہ نوازشریف وزیراعظم ہیں اور عمران خان سابق کرکٹر ہیں اس لیے ہم نے انہیں دعوت دی اور اس کے علاوہ کسی سیاستدان کو دعوت نہیں دی ۔

نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ رائل باکس بھی شیخ نہیان کا ہے ،میچ دیکھنے کیلئے جب شیخ نہیان سٹیڈیم میں آئے تو بلاول اور بختاور بھٹو  انہیں ریسیو کرنے کیلئے وہاں کھڑے تھے اور شیخ صاحب نے دونوں کا ہاتھ پکڑا اور اپنے ساتھ لے گئے اندر پہنچ کر انہوں نے بلاول اور بختاور کو اپنے پاس بٹھایا اس کے بعد جب قومی ترانے کیلئے سٹیج پر جانے لگے تو بلاول نے کہا کہ ہم یہیں بیٹھتے ہیں آپ جائیں تو شیخ نہیان نے کہا کہ نہیں آپ ہمارے ساتھ چلیں ۔اور جب کھیل ختم ہو اتورخصتی کیلئے شیخ نہیان نے دونوں کا ہاتھ پکڑا اور انہیں گاڑی میں رخصت کیا ۔

نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ جب پاکستان سپرلیگ کا افتتاح ہو ا تو اس وقت بھی بختاور بھٹو آئیں اور شیخ نہیان نے ہی دعوت دی تھی اس وقت بھی شیخ نہیان نے بختاور بھٹوکو اپنے ساتھ بٹھایا تھا اور جب وہ واپس جانے لگیں تھیں تو وزیر ثقافت انہیں گاڑی میں رخصت کرنے کیلئے آئے اور پہلے بختاو ر بھٹو کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر خود اپنی گاڑی میں بیٹھے ۔

مزید :

قومی -