ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع،شائقین کا زبردست جوش و خروش

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع،شائقین کا زبردست جوش و خروش
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع،شائقین کا زبردست جوش و خروش

  

چنائی(نیوز ڈیسک) بھارت میں مارچ کی 8تاریخ سے شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ 24فروری سے آن لائن فروخت ہونے والی ٹکٹوں کیلئے شہریوں کی بھاری تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت پہلے مرحلے کیلئے شروع کی گئی ہے۔یہ ٹکٹ بنگلور، دھرم شالہ،چنائی،موہالی اور کولکتہ کیلئے فروخت کیئے جارہے ہیں ان میںمردوں اور خواتین کے مقابلوں اور بھارت کے میچز سمیت ٹورنامنٹ کے فائنل اور سیمی فائنل میچ بھی شامل ہیں۔منتظمین کے مطابق دہلی، ناگپور اور ممبئی کے میچوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -