ایشیا کپ ٹی ٹونٹی : بلے بازوں کا ناکامی کے بعد باولرز کی شاندار کارکردگی، سری لنکا نے یو اے ای کو 14 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی : بلے بازوں کا ناکامی کے بعد باولرز کی شاندار کارکردگی، سری ...
ایشیا کپ ٹی ٹونٹی : بلے بازوں کا ناکامی کے بعد باولرز کی شاندار کارکردگی، سری لنکا نے یو اے ای کو 14 رنز سے شکست دیدی

  

میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے میچ میں  بلے بازوں کی ناکامی کے بعد باولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث سری لنکا نے یو اے ای کو   14 رنز سے شکست دیدی۔یو اے ای کی ٹیم 9وکٹوں پر 115رنز بنا سکی ۔پٹیل نے 37 رنز بنائے۔کپتان ملنگا نے چار ، کلاسیکرا نے تین اور ہیراتھ نے دوکھلاڑی آوٹ کئے۔ اس سے پہلے سری لنکا  کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی تھی۔  اس طرح اس نے یو اے ای کو جیت کیلئے  130کا ٹارگٹ دیاتھا۔ ڈلشان 27اور چندیمل 50رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھا نہ کھیل سکا ۔کپتان امجد جاوید نے تین,شہزاد اور نوید نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سے پہلے یو اے ای نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ سری لنکا کے کپتان ملنگا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

T20 World cup -