پٹھان کوٹ حملہ ،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پٹھان کوٹ حملہ ،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
پٹھان کوٹ حملہ ،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ واقعہ پر گوجرانوالہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ، جے آئی ٹی ممبران کا اجلاس کل ( جمعہ) کو ہوگا جس کے بعد  باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا ۔

نجی نیوز چینل’’ جیو نیوز ‘‘کے مطابق پٹھان کوٹ حملے پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کل سے کرے گی ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں معلومات وفاقی وزارت داخلہ سے بھی شیئر کر لی گئیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد طاہر رائے جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو لاہورمحمد عظیم ،آئی ایس آئی سے لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد ، لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا ، ملٹری انٹیلی جنس جبکہ انسپکٹر شاہد تنویر ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ممبران ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی کے ضلعی آفیسر انسپکٹر شاہد تنویر تفتیشی افسر مقرر کئے گئے جو جے آئی ٹی کی رپورٹ مرتب کر کے جمع کرانے کا پابند ہوں گے ۔تحقیقاتی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کرے بھی کرے  گی۔

مزید :

قومی -