’فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں‘شہریار خان کی ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف مقابلے سے متعلق کھلاڑیوں کو اہم ہدایت

’فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں‘شہریار خان کی ایشیاکپ میں بھارت ...
’فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں‘شہریار خان کی ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف مقابلے سے متعلق کھلاڑیوں کو اہم ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ایشیا ءٹی ٹوینٹی کپ میں بھارت سے مقابلے سے متعلق قومی ٹیم کو نصیحت کرتے ہوئے کہاہے کہ فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں اوربھارت کیخلاف میچ کا دباﺅ نہ لیں قوم کی بڑی توقعات ہیں ان پر پورا اتریں ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے اور فٹنس بہتر رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں ۔شہریار خان نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم دونوں ایونٹس میں عمدہ پرفارم کرے ۔شہریار خارن نے پاکستان سپر لیگ میں اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا دباﺅ نہ لیں قومی کی بڑی توقعات ہیں ان پر پورا اتریں ،آخری دم تک لڑیں مقابلہ نظر آنا چاہیے ۔