وزیر اعظم کل کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس نے کہاہے کہ گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ملک کا پہلا تیز ٹرانزٹ سسٹم ہے اور یہ منصوبہ کر اچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے میونسپل پارک ایم اے جنا ح روڈ پر ختم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کر رہی ہے جس پر 16ہزار 85ملین روپے کی لاگت آئے گی ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے گا جس سے روزانہ 3لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے ۔