داعش نے یورپ کے ’دروازے‘ پر قبضہ کرلیا، مغربی دنیا تشویش میں ڈوب گئی

داعش نے یورپ کے ’دروازے‘ پر قبضہ کرلیا، مغربی دنیا تشویش میں ڈوب گئی
داعش نے یورپ کے ’دروازے‘ پر قبضہ کرلیا، مغربی دنیا تشویش میں ڈوب گئی

  

تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا مل کر شام اور عراق میں داعش کو شکست دینے کی جدوجہد کر رہی ہے لیکن علاقے میں ہر ملک کے ذاتی مفادات موجود ہیں اور ذاتی مفادات کے ٹکراﺅ کے باعث تاحال داعش کو شکست دینے میں ناکامی کا سامنا ہے، بلکہ شدت پسند تنظیم کمزور ہونے کی بجائے مضبوط ہو رہی ہے۔ اب داعش نے لیبیا میں بھی ایک ایسے شہر پر اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں کہ جسے یورپ کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے، اور یہ پیش رفت یورپ اور امریکہ کے لئے سخت پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔

مزید جانئے: ’اس اسلامی ملک کے دارالحکومت میں بڑا حملہ ہونے والا ہے‘ آسٹریلیا نے خطرناک اعلان کردیا، ایسے اسلامی ملک کا نام کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں

ڈیبکاڈاٹ کام(Debka.com) کی رپورٹ کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے ایک تیز آپریشن کے ذریعے لیبیا کے ساحلی شہر سبراتھا(Sabratha) پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ شہرپر مکمل قبضہ ہوتے ہیں شدت پسندوں نے لیبیا کے 12فوجیوں کے سر بھی قلم کر دیئے ہیں جنہیں اس آپریشن میں اغواءکیا گیا تھا۔ لیبیا کا یہ شہر نیونس کے بارڈر کے بالکل قریب ہے اور اس شہر کی اہمیت اس حوالے سے ہے کہ اس راستے سے شامی پناہ گزین یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ شہر سٹریٹجک اعتبار سے شدت پسند تنظیم کے لیے اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے داعش کے قبضے میں چلے جانے کے باعث اب یورپ کا سفر کرنے والے شامی اور عراقی پناہ گزینوں کا معاملہ بھی داعش کے کنٹرول میں ہو گا۔

مزید :

عرب دنیا -