’دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ انتہائی پریشان کن انکشاف منظر عام پر

’دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ انتہائی پریشان کن ...
’دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں بڑی تباہی آنے والی ہے‘ انتہائی پریشان کن انکشاف منظر عام پر

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے ملائیشیاءکے بعد انڈونیشیاءکے بارے میں بھی تشویشناک وارننگ جاری کر دی ہے اور اس ملک کو دہشت گردی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے یہاں موجود اپنے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ انڈونیشیاءمیں ممکنہ طور پر دہشت گرد کسی بھی بڑی کارروائی کے لیے تقریباً تیار ہیں اس لیے اس ملک کا سفر کرتے ہوئے پیشگی حفاظتی اقدامات ضرور کریں۔ یہ وارننگ آسٹریلوی دفترخارجہ نے جاری کی ہے۔

ویب سائٹ ”نیوزڈاٹ کام ڈاٹ اے یو“ کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”جکارتہ، بالی اور لمبوک سمیت انڈونیشیاءکے دیگر شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، آسٹریلوی شہری انڈونیشیاءکے سفر سے گریز کریں اور اگر جانا پڑے تو وہاں حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔“

مزید جانئے: سعودی عرب میں 32 افراد کے خلاف ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، مقدمہ شروع ہوتے ہی ایسی خوفناک بات سامنے آگئی کہ معاملہ بہت آگے بڑھ گیا، دونوں ممالک کے درمیان اب تک کا سب سے سنگین تنازعہ کھڑاہوگیا

رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ نے شہریوں کے لیے ہائی ڈگری حفاظتی ہدایات تو جاری کر دی ہیں تاہم اس کی طرف سے انڈونیشیاءمیں دہشت گردی کے خطرے کا لیول واضح نہیں کیا گیا۔ دفترخارجہ کی طرف سے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ ”ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق انڈونیشیاءمیں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ دہشت گردی کا واقعہ ہو سکتا ہے، اس لیے آسٹریلوی شہری انڈونیشیاءمحتاط رہیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں سکیورٹی کم ہو۔“واضح رہے کہ انڈونیشیاءمیں 2000ءسے 2009ءکے دوران دہشت گردی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن حالیہ سالوں میں حکومت کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث ان میں بہت حد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -