مرد ناکام ہوگئے تو اب پاک فوج سے لڑائی کیلئے خواتین میدان میں اتارنے کا فیصلہ

مرد ناکام ہوگئے تو اب پاک فوج سے لڑائی کیلئے خواتین میدان میں اتارنے کا فیصلہ
مرد ناکام ہوگئے تو اب پاک فوج سے لڑائی کیلئے خواتین میدان میں اتارنے کا فیصلہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) میدان جنگ کا رخ کرنے سے گھبرانے والی بھارتی فوج میں اب خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، شاید بھارتی فوجیوں کی ہمت بندھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے تمام شعبوں میں خواتین کو شامل کیا جائے گا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پرناب مکھرجی نے بھارتی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ”طاقت نسوانی توانائی کا مظہر ہے اس لیے حکومت مستقبل میں مسلح بھارتی افواج کے ہر شعبے میں خواتین کو خدمات سرانجام دینے کی اجازت دے گی، بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری افواج میں میدان جنگ میں لڑنے کے لیے بھی خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔“

مزید جانئے: صدر طیب اردگان کے بارے میں ترک خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ شوہر اسے عدالت لے گیا، دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ

واضح رہے کہ پاکستان کی نقالی کرتے ہوئے بھارتی حکومت اپنی فضائیہ میں خواتین کو بطور جنگی پائلٹ بھرتی کرنے کی منظوری دے چکی ہے اور اس وقت بھارت میں خواتین پائلٹس کا ایک بیج زیرتربیت ہے۔ بھارتی حکومت خواتین کو تجرباتی طور پر فضائیہ میں لڑاکا پائلٹ کے طور پر بھرتی کر رہی ہے اور 5سال بعد ان کی کارکردگی دیکھ کران کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ بھارتی حلقے خواتین کو تینوں افواج میں لڑائی کے لیے بھرتی کرنے کے خیال کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سماجی و ثقافتی مسائل کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -