نیوٹن کو چیلنج کرنے والے پاکستانی انجینئر کو صحافیوں کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑ گئی

نیوٹن کو چیلنج کرنے والے پاکستانی انجینئر کو صحافیوں کے ہاتھوں منہ کی کھانی ...
نیوٹن کو چیلنج کرنے والے پاکستانی انجینئر کو صحافیوں کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑ گئی

  

لاہور(شاہدنذیر چودھری،سپیشل ایڈیٹر)نیوٹن کے نظریہ کشش ثقل کو چیلنج کرنے والے پاکستانی انجیئنر فرید لاہور پریس کلب میں لیکچر کے دوران صحافیوں اور انجیئنرز کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بوکھلا گئے اور کسی سوال کا جواب دلیل سے نہ دے سکے تو صحافی و حاضرین اٹھ کر چلے گئے۔موصوف خود ایک کمپنی میں الیکٹریکل انجئنیرہیں لیکن ابھی تک اپنے شعبے میں کوئی قابل قدر ایجاد متعارف نہیں کراسکے لیکن نیوٹن کے گریبان پر ہاتھ ڈالتے ہوئے انہوں نے اخبارات میں اشتہارات دئیے اور سوشل میڈیا پر کشش ثقل کے معروف نظرئیے کو رد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ راج گڑھ لاہور کے باسی انجیئنرفرید اختر نے دعویٰ کیا کہ زمین کی کشش ثقل ہوتی ہی نہیں جبکہ یہ ہواؤں کا نظام ہے جو زمین کا نظام توازن سے چلا رہا ہے۔جب ان کے نظرئیے پر دلائل طلب کئے گئے تو انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ میرا خیال ہے ۔جس کو ایک روز حقیقت ثابت کروں گا۔موصوف کے ساتھ ایک مسجد کے امام صاحب بھی تشریف فرما تھے جس پر ان سے سوال کیا گیا کہ یہ علامہ صاحب آپ کی کس حیثیت میں معاونت کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ غیر متعلقہ سوال ہے لیکن جب ان سے کہا گیا کہ آپ خود بھی غیر متعلقہ ہوسکتے ہیں جو ایک معروف نظرئیے کو محض واہمہ کی بنیاد پر رد کررہے ہیں توانہوں نے قرآن حکیم کی آیت کو بطور دلیل پیش کیا جس پرحاضرین نے جواباً انہیں قرآن کریم کی مختلف آیات کی مدد سے کشش ثقل کی موجودگی کا ثبوت دیا تووہ دنگ رہ گئے اور حاضرین برجستہ سوال کرنے والوں کے لئے تالیاں بجانے لگے۔

مزید :

لاہور -