جب حکم آتا ہے تو ساری مردانگی ختم ہو جاتی ہے:مجیب الرحمان شامی

جب حکم آتا ہے تو ساری مردانگی ختم ہو جاتی ہے:مجیب الرحمان شامی
جب حکم آتا ہے تو ساری مردانگی ختم ہو جاتی ہے:مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے صحافی لیاقت انصار ی نے کہاہے پنجاب اسمبلی میں عورتوں کے حقوق سے متعلق بل منظور کرلیا گیاہے اور اس کا کریڈٹ سلمان صوفی کو جاتاہے کیونکہ انہوں نے ہی بل کو ڈرافٹ کیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م نقطہ نظر میں لیاقت انصاری نے بل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جب یہ بل پاس کیا گیا تو اس وقت اسمبلی کے 175اراکین غیر حاضر تھے جبکہ اسمبلی کے فعال ارکان 368ہیں ۔پارٹی پالیسی کے تحت یہ بل تو پاس کر لیا گیا ہے لیکن اکثر اراکین اسمبلی نے کیمرے کے سامنے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ کیمرے کے پیچھے تحفظات کا اظہار کرنے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے ۔
لیاقت انصاری کا کہناتھا کہ کل ایوان وزیراعلیٰ کے 11ڈپٹی سیکریٹریز اور پرنسپل سیکریٹریز اسمبلی کی سیڑھیوں پر موجود تھے تاکہ اراکین اسمبلی کی حاضری کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس موقع پر سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ تمام ڈپٹی سیکریٹریز تو مرد تھے اور ان میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی جس پر لیاقت انصاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ جب حکم ملتاہے کہ اس بل کو پاس کرواناہے تو کل صبح سے اراکین اسمبلی کے گھروں میں ٹیلیفون کیے جا رہے تھے کہ اسمبلی پہنچیں جس پر مجیب الرحمان شامی نے خوشگوار لہجے میں جواب دیا کہ ’یعنی جب حکم آتا تو ساری مردانگی ختم ہو جاتی ہے‘،جس پر لیاقت انصاری نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔

مزید :

لاہور -