لبنان میں شہر کے بیچ و بیچ بہنے والا یہ دریا پانی کا نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ جان کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لبنان میں شہر کے بیچ و بیچ بہنے والا یہ دریا پانی کا نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت ...
لبنان میں شہر کے بیچ و بیچ بہنے والا یہ دریا پانی کا نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ جان کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (نیوز ڈیسک) دنیا کے بہت سے شہر اپنی کسی نہ کسی خاص بات کے لئے شہرت رکھتے ہیں لیکن لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک ایسی عجیب و غریب چیز کی وجہ سے دنیا کی نظروں میں آ گیا ہے کہ جس کی حقیت پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔ بیروت شہر کے شمال مغربی علاقے میں میلوں پر محیط بل کھاتا ہوا ایک ایسا دریا نمودار ہوگیا ہے کہ جس میں پانی کا نام و نشان نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی چیز سے بنا ہے کہ شہری اس کے قریب بھی نہیں جا پا رہے۔ جدید ہ کے علاقے میں کئی میل پر پھیلے ہوئے اس دریا میں پانی کی بجائے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہیں اور اسے ”کوڑے کے دریا“ کا نام دے دیا گیا ہے۔ دراصل یہ ایک طویل شاہراہ کے دونوں طرف کوڑے کے وسیع و عریض ڈھیر ہے جو پوری شاہراہ کو ڈھانپے ہوئے ہیںاور ایک دریا کی صورت میں شہر کے بیچ و بیچ ایک عجیب و غریب منظر پیش کررہے ہیں۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مذہبی پولیس کے متعدد اہلکار گرفتار، جرم ہی ایسا تھا، جن کی حفاظت کرنی تھی ان ہی کو نشانہ بنا ڈالا
یہ معاملہ کچھ ماہ قبل ظہور پذیر ہوا جب حکومت نے شہر میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہونے والی مرکزی جگہ کو بند کردیا۔ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لئے نئی اور خصوصی جگہ کی تیاری شروع کی گئی لیکن بوجوہ اس کام کو روک دیا گیا، جس کے بعد شہر کا تمام کوڑا ایک بڑی شاہراہ کے دونوں اطراف جمع ہونے لگا۔ اب یہ سڑک تقریباً غائب ہوچکی ہے اور اس کی جگہ صرف کوڑا ہی کوڑا نظر آتا ہے۔ حکومت نے حال ہی میں یہ کوڑا روس کو بیچنے کی کوشش بھی کی لیکن یہ منصوبہ بھی کامیاب نہیں ہوسکا، اور کوڑے کا دریا ہے کہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہا ہے، گویا سارے شہر کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

مزید :

عرب دنیا -