ہائی کورٹ :ماڈل ٹاﺅن کیس ، عوامی تحریک کے کارکنوں پر فرد جرم کے خلاف درخواست مسترد، اے ٹی سی کا قدام جائز

ہائی کورٹ :ماڈل ٹاﺅن کیس ، عوامی تحریک کے کارکنوں پر فرد جرم کے خلاف درخواست ...
ہائی کورٹ :ماڈل ٹاﺅن کیس ، عوامی تحریک کے کارکنوں پر فرد جرم کے خلاف درخواست مسترد، اے ٹی سی کا قدام جائز

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمے پر عائد فرد جرم کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے اقدام کو جائز قرار دے دیا۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی.۔درخواست گزار کارکنوں کے وکیل رائے بشیر احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے، انہوں نے کہاکہ ملزمان کو فرد جرم کی نقل فراہم نہیں کی گئی جوبنیادی قانونی تقاضہ ہے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بدنیتی پر مبنی دو مقدمے درج کئے گئے۔قانون کے تحت ایک ہی واقعہ کے دو چالان پیش نہیں کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا ہے ،اس مرحلہ پر یہ درخواست قابل سماعت نہیں، عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعددرخواست مسترد کر دی۔

مزید :

لاہور -